افغانستان کے صوبے نورستان کے ضلع کامدیش میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت نے طالبان حکومت کے سیکیورٹی اور مکمل کنٹرول کے دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
منظر عام پر آنے والی ایک نئی ویڈیو میں فریڈم فرنٹ کے مزاحمتی جنگجوؤں کو طالبان حکومت کی اہم چوکیوں پر قابض دکھایا گیا ہے۔ یہ شواہد کابل انتظامیہ کے امن و استحکام کے بیانیے کے بالکل برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔
مبصرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی مزاحمتی سرگرمیاں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مقامی سیکیورٹی نظام شدید دباؤ کا شکار ہے۔ طالبان تنصیبات پر مسلسل حملوں سے حکومتی صفوں میں کمزوریاں واضح ہو گئی ہیں۔
طالبان حکومت ایک جانب ملک بھر میں مکمل اور غیر متنازع کنٹرول کی تصویر دکھا رہی ہے، تو دوسری جانب کامدیش میں اس نوعیت کے زمینی واقعات نے ان کے تمام تر سرکاری دعوؤں کو مشکوک بنا دیا ہے۔
دیکھیے: افغان سرزمین سے دہشت گردی ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات