اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

October 3, 2026

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کی آڑ میں بدامنی کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے جس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

October 3, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

غزہ میں عالمی قوانین پر عمل یقینی بنایا جائے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان اقوام متحدہ،

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عثمان جدون نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، بلارکاوٹ امداد اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

October 3, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ تک انسانی امداد کی بلارکاوٹ رسائی اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری لازمی ہے۔

عثمان جدون نے واضح کیا کہ انسانی حقوق کے نظام کی ساکھ قول و فعل کے تضاد کو ختم کرنے میں ہے۔ قوانین کا ایک جگہ نفاذ اور دوسری جگہ چشم پوشی ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو عالمی برادری کے ضمیر کا امتحان قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ حقِ خودارادیت کا عالمگیر اصول مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ کشمیری عوام تقریباً آٹھ دہائیوں سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کے منتظر ہیں۔

انہوں نے اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور تعصب کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا۔

عثمان جدون نے اختتام پر کہا کہ انسانی حقوق کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز اور عالمگیر سطح پر ہونا چاہیے۔ انصاف کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کی آڑ میں بدامنی کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے جس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

October 3, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *