افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کا جغرافیائی دائرہ وسیع ہو گیا ہے، جس میں سابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

October 6, 2026

یمن تنازع میں پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کو اسرائیل سے جوڑنے کی مذموم کوشش؛ ڈیجیٹل میڈیا پر حقائق کے منافی جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو گیا۔

October 6, 2026

طلال چوہدری کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آخری وقت کی شرائط کے باعث مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

October 6, 2026

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ نے سیاسی دعوؤں، تنظیمی صلاحیت اور زمینی حقائق کے درمیان واضح فرق کو نمایاں کردیا۔

October 6, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کے بعد مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔

October 6, 2026

پنجشیر میں القاعدہ جنگجوؤں کی خفیہ سرگرمیوں کے انکشاف نے خطے سے متعلق پاکستان کا مؤقف ایک بار پھر سچ ثابت کر دیا۔

October 6, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ کرک سے پہلے فلاپ، محض 1500 مظاہرین شریک

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ نے سیاسی دعوؤں، تنظیمی صلاحیت اور زمینی حقائق کے درمیان واضح فرق کو نمایاں کردیا۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ

بیس لاکھ دعوے کے برعکس محض 1500 مظاہرین کی شرکت، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیاسی حکمت عملی، تنظیمی کمزوری اور زمینی حقیقت پر سوالات اٹھ گئے۔

October 6, 2026

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کی طرف 20 لاکھ کا بپھرا ہوا سیاسی طوفان لانے کا بلند بانگ دعویٰ ایک بار پھر بری طرح فلاپ ہو کر محض چند ہزار کی نااہل اور بے سمت بھیڑ ثابت ہوا ہے۔ 20 لاکھ حامیوں کو سڑکوں پر لانے کے دعوے کرنے والی قیادت 20 ہزار بندے بھی جمع کرنے میں ناکام رہی، جس نے پارٹی کی تنظیمی صلاحیت اور عوامی مقبولیت کے کھوکھلے پن کا ڈھول ایک بار پھر چوراہے پر پھوڑ دیا ہے۔ صوبائی وسائل اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرنے کے باوجود، خیبر پختونخوا کے عوام اور کارکنان نے سیاسی انتشار کے اس نئے تماشے کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

احتجاجی کیمپوں اور قافلوں کے اندر سے ابھرنے والے المناک مناظر نے پارٹی کے اندرونی انتشار، بدانتظامی اور قیادت کے دوہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع سے آئے کارکنان نے احتجاجی کیمپوں کے اندر سے ویڈیو پیغامات جاری کرتے ہوئے صوبائی قیادت اور اراکینِ اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کارکنوں کے مطابق کیمپوں میں محض چند سو افراد کی حاضری تھی، جہاں نہ بنیادی انتظامات تھے، نہ قیادت موجود تھی اور نہ ہی پینے کا پانی یا کھانا کا معقول بندوبست تھا۔ بھوکے اور لاوارث کارکنان کا کہنا ہے کہ قیادت صرف بانی چیئرمین عمران خان کے نام پر اربوں کی فنڈنگ سمیٹنے میں دلچسپی رکھتی ہے، جبکہ سڑکوں پر دھکے کھانے والے غریب کارکنان کی حالتِ زار سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ایک طرف خیبر پختونخوا میں حکومتی ترجیحات اور نام نہاد ‘ریاستِ مدینہ’ کے نعرے کا بھیانک تضاد اس وقت کھل کر سامنے آیا جب وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق پر چڑھائی اور لانگ مارچ پر سیاسی پاور شو کے لیے 4 کروڑ روپے سے زائد کا سرکاری فنڈ پانی کی طرح بہا دیا۔ اس شاہ خرچی کے برعکس صوبائی دارالحکومت پشاور میں پشاور یونیورسٹی کے غریب دیہاڑی دار مزدور اپنے جائز واجبات نہ ملنے اور فاقہ کشی کی وجہ سے راتوں کو بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہیں۔

عوام اور سوسائٹی کے مختلف حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یہی وہ ماڈل تھا جس کے دعوے کیے جاتے تھے؟ عوامی وسائل کو دھرنوں اور سیاسی تماشوں پر لٹانا اور اپنے ہی صوبے کے نادار محنت کشوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا بدترین حکمرانی اور عوام دشمن پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔

سیاسی اور انتظامی محاذ پر بھی اس مارچ کا انجام پہلے سے واضح تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے واضح اور سخت الفاظ میں متنبہ کیا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پنجاب کے بارڈر یعنی اٹک پل کو عبور نہیں کر سکے گا۔ گورنر کنڈی کے مطابق پارٹی میں اتنی عوامی حمایت یا تنظیمی صلاحیت ہی موجود نہیں کہ وہ اٹک پل سے آگے قدم بڑھا سکے۔

طاقت کے زور پر اسلام آباد پر چڑھائی کے خواب دیکھنے والی قیادت اٹک سے پہلے ہی داخلی خلفشار، ناکام حکمتِ عملی اور کارکنوں کی مایوسی کا شکار ہو کر بکھر چکی ہے۔ یہ صورتِ حال اس تلخ حقیقت کا ثبوت ہے کہ عوام اب اقتدار کی جنگ اور سیاسی انتشار کے لیے ایندھن بننے کو تیار نہیں ہیں۔

دیکھیے: مذاکرات سے فرار اور دھرنوں کی راہ

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کا جغرافیائی دائرہ وسیع ہو گیا ہے، جس میں سابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

October 6, 2026

یمن تنازع میں پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کو اسرائیل سے جوڑنے کی مذموم کوشش؛ ڈیجیٹل میڈیا پر حقائق کے منافی جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو گیا۔

October 6, 2026

طلال چوہدری کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آخری وقت کی شرائط کے باعث مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

October 6, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کے بعد مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔

October 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *