قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کے علاقے عینو مینو کی پہاڑیوں میں سامنے آنے والی سرنگ سازی کی اطلاعات نے قیادت کے طرزِ عمل، عسکری نیٹ ورکس کی سرپرستی اور خطے کی سلامتی سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

حوثیوں کا ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ

ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے مرکزی دفتر پر مشتمل پی آئی ایف ٹاور ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بن گیا۔
حوثیوں کا ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ

ریاض کی بلند ترین عمارت پی آئی ایف ٹاور پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ، سعودی حکام نے نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

November 25, 2026

سعودی عرب کے مالیاتی مرکز میں واقع 385 میٹر بلند پی آئی ایف ٹاور کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عمارت میں سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کا مرکزی دفتر بھی قائم ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو نامعلوم سمت سے آنے والا ایک گولہ ریاض کے کاروباری اور مالیاتی مرکز میں واقع بلند عمارت سے ٹکرایا۔ تین عینی شاہدین نے واقعے کی تصدیق کی۔

سعودی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑنے والے فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

تاہم سعودی حکام نے تاحال حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ کسی گروہ نے بھی تازہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ 19 نومبر کو بھی ریاض کے اسی مالیاتی مرکز میں واقع پی آئی ایف ٹاور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں عمارت کی متعدد منزلوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

تقریباً 385 میٹر بلند یہ عمارت سعودی عرب کی اہم مالیاتی تنصیبات میں شمار ہوتی ہے۔ یہاں قائم خودمختار سرمایہ کاری فنڈ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے معاشی ترقی کے منصوبوں میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وفاقی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

November 24, 2026

چین نے اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

قندھار کے علاقے عینو مینو کی پہاڑیوں میں سامنے آنے والی سرنگ سازی کی اطلاعات نے قیادت کے طرزِ عمل، عسکری نیٹ ورکس کی سرپرستی اور خطے کی سلامتی سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *