اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کے قائم مقام مندوب سن لی نے 19 نومبر کو کہا کہ ان دونوں گروہوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کے تحت پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
پاکستان ان گروہوں کو فتنہ الہندوستان قرار دیتا ہے۔ پاکستان کے مطابق یہ گروہ بلوچستان میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں۔
چینی مندوب نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
چین کے اس مطالبے سے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مزید حمایت ملی ہے۔ تاہم دونوں گروہوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
دیکھیے ؛ کابل یونیورسٹی میں طالبان اجتماع مسترد، افغان شہریوں کا ملک گیر انتخابات کا مطالبہ





