حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

برطانوی عدالت نے برسٹل میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے جرم میں تین افغان شہریوں کو مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنا دی۔

October 8, 2026

بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت پولیس کو فنڈز دینے میں ناکام رہی، عوام نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

October 8, 2026

اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات

پاکستان اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

October 8, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، معاشی شراکت داری اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تفصیلی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔ گفتگو میں تجارتی حجم میں اضافے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں کثیرالجہتی عالمی فورمز پر مشترکہ رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی بہترین راستہ ہیں۔

دیکھیے: حوثیوں کا سعودی اہداف پر بڑا حملہ، ریاض سمیت مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ

متعلقہ مضامین

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *