پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل جرات سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں سپین میلہ پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ کی، جس سے متعدد حملہ آوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔
شہید ہونے والے کانسٹیبل کی قربانی اور پولیس جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے شوم مقاصد میں ناکام رہے اور علاقے کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا گیا۔
دوسری جانب پشاور کے علاقے یکہ توت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے ملنے والا 11 کلو گرام وزنی پریشر ککر بم کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
Police Averts Major Threat as 11kg Pressure Cooker Bomb Defused in Yakatoot
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) October 16, 2026
The Bomb Disposal Squad (BDS) defused an 11-kilogram pressure cooker bomb in the Yakatoot area of Peshawar, averting a potential major threat.
According to police, the house had been rented to an Afghan… pic.twitter.com/2uS4Qz4Rph
پولیس کے مطابق مذکورہ مکان چند ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ تعمیراتی کام کے دوران اندر سے مشتبہ پریشر ککر ملنے پر حکام کو مطلع کیا گیا تھا، جس پر فوری اقدام کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو ٹال دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دونوں واقعات کے بعد علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار دہشت گردوں اور ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔





