"> پشاور اہلکار شہید
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پشاور میں دہشت گردی کوششیں ناکام: ایک اہلکار شہید، بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں کانسٹیبل شہید ہو گیا، جبکہ یکہ توت میں 11 کلو وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
پشاور اہلکار شہید

پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا، جبکہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 11 کلو بم ناکارہ بنا دیا۔

October 16, 2026

پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل جرات سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں سپین میلہ پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ کی، جس سے متعدد حملہ آوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

شہید ہونے والے کانسٹیبل کی قربانی اور پولیس جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے شوم مقاصد میں ناکام رہے اور علاقے کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا گیا۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے یکہ توت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے ملنے والا 11 کلو گرام وزنی پریشر ککر بم کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ مکان چند ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ تعمیراتی کام کے دوران اندر سے مشتبہ پریشر ککر ملنے پر حکام کو مطلع کیا گیا تھا، جس پر فوری اقدام کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو ٹال دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دونوں واقعات کے بعد علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار دہشت گردوں اور ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *