"> مراد سعید افغانستان میں ہیں: فیصل کریم کنڈی

مراد سعید افغانستان میں ہیں تو پی ٹی آئی دہشتگردوں کے خلاف کیسے بولے گی؟ فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کی افغانستان میں موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی دہشت گردوں کے خلاف آواز کیسے اٹھا سکتی ہے۔
مراد سعید افغانستان میں ہیں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کی افغانستان میں موجودگی، علی امین گنڈاپور سے تعلقات، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر اہم گفتگو کی۔

October 21, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مراد سعید کی افغانستان میں موجودگی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے رہنما اب بھی افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں تو یہ جماعت دہشت گرد عناصر کے خلاف کیسے آواز اٹھائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ اپنے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ان کے دوست نہیں بلکہ بدقسمتی سے رشتہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ اقتدار کا حساب صرف 11 دن میں ممکن نہیں، تاہم صوبے میں انتظامی بہتری، صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور اگر کوئی انتظامی افسر اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی ترقی کے لیے 100 روزہ منصوبے پر کام جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف بھی جلد پشاور کا دورہ کریں گے۔

اضاخیل میں ناقص گندم کی فراہمی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے گورنر نے تصدیق کی کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔ صوبے میں معدنیات کے وسائل پر قبضے سے متعلق اطلاعات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتیں غلط خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اس کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت ان پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امن و امان کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس مکمل ہو چکا ہے اور جلد وفاقی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا، جبکہ صوبائی امور پر ایمل ولی خان اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

ترکیہ سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ترک فوجی فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگ میں معاونت کریں گے۔

October 21, 2026

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران معدنیات کے شعبے میں سولہ ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے ضابطگیاں بے نقاب ہو گئی ہیں۔

October 21, 2026

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی لائبہ اعجاز کے اہل خانہ سے ملاقات، وزیر داخلہ نے کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

October 21, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پانی کو پاکستان کی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ سمجھی جائے گی۔

October 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *