"> مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی لاک ڈاؤن کی دھمکی
مددگار یا مکار؟ حنا جاوید کیس

مددگار یا مکار؟

جنسی زیادتی اور ہائی پروفائل قتل کے مقدمات میں کروڑوں روپے کی پیشکش اور ججوں کو رشوت کے الزامات نے نظامِ انصاف کی شفافیت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی لاک ڈاؤن کی دھمکی، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور الخلیل شہر کی ناکہ بندی کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلا ت کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان، بنجمن نیتن یاہو مقبوضہ مغربی کنار

پاکستان کی جانب سے نیتن یاہو کی مقبوضہ مغربی کنارے میں لاک ڈاؤن کی تجویز کی مذمت، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ۔

October 24, 2026

پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور بالخصوص الخلیل شہر کو مکمل طور پر بند کرنے کی تجویز اور دھمکی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی ناکہ بندی کی یہ تجویز فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم اور کشیدگی میں ایک اور خطرناک اور تشویشناک اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ انسدادِ دہشت گردی کے نام پر بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینا کسی صورت بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ انسانی حقوق کی سنگین ورزی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی آبادکاری، فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضے اور علاقائی توسیع کے اقدامات مظلوم فلسطینیوں کو ان کے اپنے ہی گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر رہے ہیں، جس سے ان کے بنیادی حقِ خودارادیت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ تمام اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کسی بھی قسم کی اسرائیلی آبادکاری کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے غیر قانونی اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے اور مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

پاکستان نے اپنے اس اصولی اور غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

متعلقہ مضامین

ڈیانا مبینہ زیادتی کیس میں احمد تنویر کو عدالت سے حراست میں لے لیا گیا، جبکہ خاتون کے نئے بیان اور پولیس کے مؤقف کے بعد معاملہ مزید اہم ہوگیا۔

October 24, 2026

ایکس پر پاکستان انٹرنیشنل کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف، جو بیرون ملک سے پرانی ویڈیوز اور فیک نیوز پھیلا رہا ہے۔

October 24, 2026

جنسی زیادتی اور ہائی پروفائل قتل کے مقدمات میں کروڑوں روپے کی پیشکش اور ججوں کو رشوت کے الزامات نے نظامِ انصاف کی شفافیت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔

October 24, 2026

راولپنڈی میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ سے تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

October 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *