"> راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، 2 لاکھ 70 ہزار کا سامان غائب
بھارت چین کشیدگی اور جنگ: آخر وجہ کیا ہے؟

بھارت چین کشیدگی: آخر وجہ کیا ہے؟

بھارت اور چین کے درمیان اصل جھگڑا سرحد کی ادھوری حد بندی اور تاریخ کی مختلف تشریحوں کا ہے۔ چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کہتا ہے اور میک موہن لائن کو تسلیم نہیں کرتا، جبکہ بھارت اروناچل کو اپنی ریاست اور اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے اور اسی لکیر کو اپنی مشرقی سرحد کی بنیاد مانتا ہے۔

مددگار یا مکار؟ حنا جاوید کیس

مددگار یا مکار؟

جنسی زیادتی اور ہائی پروفائل قتل کے مقدمات میں کروڑوں روپے کی پیشکش اور ججوں کو رشوت کے الزامات نے نظامِ انصاف کی شفافیت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔

سابق وزیرِاعظم کے گھر چوری، اے سی سے کھڑکیوں تک کچھ نہ بچا

راولپنڈی میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ سے تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔
راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، 2 لاکھ 70 ہزار کا سامان غائب

October 24, 2026

راولپنڈی میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں واقع گھر سے ایئر کنڈیشنرز، دروازے، کھڑکیاں اور دیگر سامان غائب ہے۔

راجہ پرویز اشرف کے پرسنل سیکریٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

اے سی، کھڑکیاں چوری

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان رہائش گاہ سے 3 ایئر کنڈیشنرز، 2 دروازے اور 2 کھڑکیاں لے گئے۔ چوروں نے قالین، کراکری، آرائشی اشیا اور گھاس کاٹنے والی مشین بھی چوری کرلی۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ رہائش گاہ کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

گھریلو ملازم غائب

ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ پر تعینات ایک گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب ہے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملازم گزشتہ رات سے وہاں موجود نہیں تھا اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔

تاہم، ملازم کے چوری میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

بھارت اور چین کے درمیان اصل جھگڑا سرحد کی ادھوری حد بندی اور تاریخ کی مختلف تشریحوں کا ہے۔ چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کہتا ہے اور میک موہن لائن کو تسلیم نہیں کرتا، جبکہ بھارت اروناچل کو اپنی ریاست اور اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے اور اسی لکیر کو اپنی مشرقی سرحد کی بنیاد مانتا ہے۔

October 24, 2026

ڈیانا مبینہ زیادتی کیس میں احمد تنویر کو عدالت سے حراست میں لے لیا گیا، جبکہ خاتون کے نئے بیان اور پولیس کے مؤقف کے بعد معاملہ مزید اہم ہوگیا۔

October 24, 2026

ایکس پر پاکستان انٹرنیشنل کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف، جو بیرون ملک سے پرانی ویڈیوز اور فیک نیوز پھیلا رہا ہے۔

October 24, 2026

جنسی زیادتی اور ہائی پروفائل قتل کے مقدمات میں کروڑوں روپے کی پیشکش اور ججوں کو رشوت کے الزامات نے نظامِ انصاف کی شفافیت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔

October 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *