صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا۔
فردِ جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان نے الزامات تسلیم نہیں کیے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی کے لیے گواہوں کو طلب کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف درخشاں پولیس نے 2025 میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے کی مزید سماعت گواہوں کے بیانات کے بعد آگے بڑھے گی۔





