"> انگور اڈہ

انگور اڈہ: افغان طالبان کی شہری آبادی پر فائرنگ، پاک آرمی کا بھرپور جواب

لوئر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد پاک افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
انگور اڈہ: افغان طالبان کی شہری آبادی پر فائرنگ

لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان کی اندھا دھند فائرنگ کے بعد پاک افغان فورسز میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

October 29, 2026

لوئر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ پیش رفت افغان طالبان کی جانب سے مقامی آبادی پر کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔

مقامی رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے سرحدی علاقے کے عام شہریوں اور ان کے گھروں کو اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

افغان فورسز کی اس کارروائی کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری اور مؤثر جوابی اقدام کرتے ہوئے طالبان کے مواضع کو نشانہ بنایا ہے۔ سرحدی علاقے میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے اور صورت حال انتہائی کشیدہ بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

ٹانک اور پشاور میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 10 خوارج اور دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹانک میں 16 خوارج زخمی ہوئے۔

October 29, 2026

نتاشہ کے واقعات، تکبر، طاقت کے غلط استعمال اور کمزور افراد کے حقوق کے تناظر میں انصاف اور قانون کی بالادستی پر اہم سوالات۔

October 29, 2026

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کے ریاست مخالف بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں جے یو آئی سربراہ کے لیے احترام باقی نہیں رہا۔

October 29, 2026

منشیات برآمدگی کیس میں انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان کے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔

October 29, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *