مددگار یا مکار؟ اینکر ربیعہ احسن کا قتل اور چار دیواری کے پیچھے چھپے سوال

مددگار یا مکار؟

دو معصوم بیٹیاں ماں سے محروم ہو گئیں اور باپ حوالات میں ہے۔ ربیعہ احسن کا سانحہ ہمیں رشتوں کے اندر چھپی اذیتوں کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

ربیعہ احسن قتل کیس: بھائی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا

ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتولہ کے بھائی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا۔
ربیعہ احسن قتل کیس: بھائی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا

ربیعہ احسن قتل کیس میں بھائی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ قتل کی نیت سے نہیں کی گئی تھی۔

November 9, 2026

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے بھائی نے اپنے بہنوئی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کو ناگہانی حادثہ قرار دے دیا۔

مقتولہ کے بھائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر مقدمہ انہوں نے خود درج کروایا تھا، تاہم اب وہ اپنا مقدمہ واپس لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بہنوئی احسن نے قتل کی نیت سے فائرنگ نہیں کی تھی۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کی ناچاقی، جھگڑا یا خلش بھی نہیں تھی۔

ربیعہ احسن کے بھائی کے مطابق واقعے کے وقت ان کی والدہ، بہنیں، بھانجیاں اور گھر کی ملازمہ بھی وہاں موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قتل کا منصوبہ بند واقعہ نہیں بلکہ ایک ناگہانی حادثہ تھا۔

دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کے نئے بیان کے بعد راولپنڈی پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پولیس اب حادثے کے امکان کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جے یو آئی (ف) کے سرگودھا ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید اور سابق ایم پی اے فرخ امتیاز کھوکھر نے جماعت کے سیاسی مؤقف اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

November 9, 2026

دو معصوم بیٹیاں ماں سے محروم ہو گئیں اور باپ حوالات میں ہے۔ ربیعہ احسن کا سانحہ ہمیں رشتوں کے اندر چھپی اذیتوں کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

November 9, 2026

امریکی صدر ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں قطری وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ حالیہ ہفتوں میں قطر امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث رہا ہے۔

November 9, 2026

ڈی آئی خان کے علاقے جھنڈو خیل میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *