فیلڈ مارشل کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

November 23, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ملائیشیا کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں، عسکری تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی امور پر مسلسل مذاکرات کے ذریعے دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد خالد بن نورالدین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دفاعی شراکت داری میں توسیع، مسلح افواج کے درمیان براہ راست روابط اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

قبل ازیں ملائیشین وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورس اور بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں انہیں ادارے کے ممتاز ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

November 23, 2026

پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

November 23, 2026

۔2024 کی سرحدی مفاہمت کے باوجود بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ اروناچل پردیش میں تازہ تناؤ کی وجوہات کیا ہیں؟

November 23, 2026

بہاولپور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، کاروں سے لدا ٹریلر بھی الٹ گیا۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *