پاکستان اور ترکیہ کا عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ نے عدالتی تعاون بڑھانے، ججوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔
پاکستان اور ترکیہ کا عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدہ طے پاگیا، ای کورٹس، مصنوعی ذہانت اور عدالتی تربیت میں تعاون کیا جائے گا۔

November 23, 2026

پاکستان اور ترکیہ نے عدالتی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے عدالتی نظام کو جدید بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکیہ کی کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے عدالتی نظام کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ ضلعی عدلیہ کی تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تجربات کے تبادلے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ اس سے پاک ترکیہ تعلقات اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

چیف جسٹس کے مطابق پاکستان نے عدالتی نظام میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جبکہ ترکیہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ایک مثال ہے۔ معاہدے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ای کورٹس کے ذریعے انصاف تک رسائی بہتر بنانے میں تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر ترکیہ کی کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک عدالتی نظام میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرکے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

کابل میں افغان مرکزی بینک کے ملازمین کو تین ہفتوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایک اہلکار نجیب بھی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے

November 23, 2026

2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 23 اور 24 نومبر کو ہوں گی۔

November 23, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *