مددگار یا مکار؟ لیبیا کشتی حادثہ، باجوڑ کے 35 نوجوان لاپتا

مددگار یا مکار؟

لیبیا کے قریب کشتی الٹنے سے باجوڑ کے 35 نوجوانوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ انھیں اس خطرناک راستے پر کس نے دھکیلا؟ وہ جو خود کو مددگار کہتے ہیں یا وہ جن کا اصل نام مکار ہے؟

طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے محسن نقوی کے طرزِ عمل اور دھمکی آمیز زبان پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی میں صوبوں سے متعلق معاملات پر بے چینی کا اظہار کیا۔
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب دوسروں کو روندنا نہیں، دھمکی آمیز زبان سیاسی رویہ نہیں۔

November 25, 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے سیاسی طرزِ عمل اور رانا ثناء اللہ سے متعلق ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی۔ دھمکی آمیز زبان سیاسی رویہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق معاملات محسن نقوی نے جس انداز میں نمٹائے، اس پر پارٹی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

وزیر دفاع نے 27ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کرانے کے تاثر کو سیاسی بددیانتی قرار دیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس ترمیم کا سب سے بڑا فائدہ صدر آصف علی زرداری کو حاصل ہوا، جنہیں تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ان کے یہ بیانات حکومتی اور اتحادی حلقوں میں جاری سیاسی اختلافات اور صوبوں سے متعلق معاملات پر سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخی خلائی مشن میں شرکت پر عسکری قیادت نے قوم اور سپارکو کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

November 25, 2026

لیبیا کے قریب کشتی الٹنے سے باجوڑ کے 35 نوجوانوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ انھیں اس خطرناک راستے پر کس نے دھکیلا؟ وہ جو خود کو مددگار کہتے ہیں یا وہ جن کا اصل نام مکار ہے؟

November 25, 2026

محمد ذیشان علی کی چینی خلائی اسٹیشن روانگی پاکستان کی تاریخ کا اہم باب ہے، مگر اس کامیابی کے پیچھے سائنسی اہداف، مقامی چیلنجز اور چین کی خلائی سفارت کاری کے کئی اہم پہلو پوشیدہ ہیں۔

November 25, 2026

اسٹاک ہوم میں ماہ رنگ بلوچ کو ایڈلسٹم پرائز دیے جانے پر ملکی قانون، عدالتی فیصلوں اور عالمی معیار کے حوالے سے نیا مباحثہ شروع ہو گیا ہے۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *