مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی، ازبکستان کا پاکستان کی قیادت اور دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار

April 9, 2026

افغانستان کی جانب سے پاکستان پر اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کا بے بنیاد الزام، ماہرین نے اسے کابل کی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے دیا

April 9, 2026

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گزشتہ رات ہونے والی اس گفتگو میں لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا

April 9, 2026

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور میزائل حملوں کی اطلاعات کے باوجود اسلام آباد مذاکرات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے؛ تمام شرکاء نے شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے حتمی اقدامات مکمل کر لیے ہیں

April 9, 2026

آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا سب سے اہم راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی سپلائی اور معیشت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

April 8, 2026

مولانا خالد امین جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما تھے اور ماضی میں شدت پسند گروہوں کے خلاف مؤقف رکھنے کے باعث نشانے پر تھے۔

April 8, 2026

ہیوسٹن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھتیجے کا قتل، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ عماد جاں بحق

امریکی حکام نے تاحال حملہ آوروں کی شناخت یا واقعے کے محرکات سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
عافیہ صدیقی کے بھتیجے کا قتل

عماد صدیقی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھائی محمد علی صدیقی کے بیٹے تھے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد موقع سے فرار اختیار کر لیا۔

April 5, 2026

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھتیجے، 19 سالہ عماد صدیقی کو قتل کر دیا گیا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے ہیوسٹن کے نواحی علاقے ایلون میں ایک گیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں عماد صدیقی اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گاڑی فروخت کرنے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے عماد کو زخمی کیا اور کرسلر گاڑی میں فرار ہو گئے، جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف نصب کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور گاڑی، ہونڈائی، بھی جائے وقوعہ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے، جبکہ مقتول کے دوستوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ایک مشتبہ ملزم کی شناخت “اولیور” کے نام سے کی گئی ہے، تاہم حکام نے باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

18 سالہ عماد صدیقی کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مقتول عماد صدیقی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھائی محمد علی صدیقی کے بیٹے تھے، جبکہ ان کی والدہ ڈاکٹر لبنی خواجہ بیلر یونیورسٹی ہیوسٹن میں پروفیسر آف انٹرنل میڈیسن ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے محرکات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، جن میں بعض حلقوں نے ممکنہ نفرت انگیز رجحانات کا ذکر کیا ہے، تاہم کسی بھی دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا واقعہ ہدفی حملہ تھا یا کسی اور نوعیت کا جرم۔

متاثرہ خاندان نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس کئی برسوں سے بین الاقوامی توجہ کا مرکز رہا ہے، جس کے باعث یہ واقعہ بھی حساس نوعیت اختیار کر گیا ہے۔

دیکھئیے:شریعت کی آڑ میں شخصی آمریت: افغانستان میں اقتدار قندھار کے ’مخصوص ٹولے‘ تک محدود، عالمی جریدے کا انکشاف

متعلقہ مضامین

مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی، ازبکستان کا پاکستان کی قیادت اور دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار

April 9, 2026

افغانستان کی جانب سے پاکستان پر اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کا بے بنیاد الزام، ماہرین نے اسے کابل کی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے دیا

April 9, 2026

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گزشتہ رات ہونے والی اس گفتگو میں لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا

April 9, 2026

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور میزائل حملوں کی اطلاعات کے باوجود اسلام آباد مذاکرات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے؛ تمام شرکاء نے شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے حتمی اقدامات مکمل کر لیے ہیں

April 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *