"> جے یو آئی (ف) رہنما مولانا خالد امین لکی مروت میں فائرنگ سے شہید - HTN Urdu جے یو آئی (ف) رہنما مولانا خالد امین لکی مروت میں فائرنگ سے شہید
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

جے یو آئی (ف) رہنما مولانا خالد امین لکی مروت میں فائرنگ سے شہید

مولانا خالد امین جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما تھے اور ماضی میں شدت پسند گروہوں کے خلاف مؤقف رکھنے کے باعث نشانے پر تھے۔
لکی مروت میں مولانا خالد امین شہید

حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، تاہم سیکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

April 8, 2026

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا خالد امین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نالی چک کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے مولانا خالد امین کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا خالد امین جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما تھے اور ماضی میں شدت پسند گروہوں کے خلاف مؤقف رکھنے کے باعث نشانے پر تھے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ کالعدم تنظیم داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ممکنہ ہدف پر بھی تھے۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، تاہم سیکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

دیکھئیے:افغان رہنما حاجی محمد محقق نے ایران۔امریکا کشیدگی کم کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *