تحریک آزادی کشمیر کے سینئر رہنما محمد عبداللہ ملک مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ مرحوم کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آلوسہ سے تھا اور وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔ انہوں نے بھارتی مظالم کے باعث 1990 میں آزاد جموں و کشمیر ہجرت کی تھی۔
محمد عبداللہ ملک نے کشمیر کاز کے لیے تحریری اور ابلاغی محاذ پر نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی شہید کی سربراہی میں قائم “تحریک حریت جموں و کشمیر” کی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ میں بھی نمائندگی کرتے رہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج سی بی آر ٹاؤن اسلام آباد میں مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر کے احاطے میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ اور راولپنڈی-اسلام آباد میں مقیم کشمیری برادری نے محمد عبداللہ ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہے۔۔
دیکھیں: پاکستان کا شفافیت اور صاف حکمرانی کی جانب تاریخی سفر جاری