معروف اداکارہ اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا اکاؤںٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسی خبر سنائی کہ مداح صدمے سے دوچار ہوگئے، انکا کہنا تھا میری زندگی خوشیوں سے بھرپور گزررہی تھی اور میں لمبی عمر کی توقع لگائے بیٹھی تھی لیکن اچانک انہیں کوریوکارسینوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی جو میڈیکل ماہرین کے مطابق مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا گزشتہ چار ماہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور مشکل تھے کیونکہ وہ کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث شدید تکالیف سے دوچار تھیں۔ انکا مزید کہنا تھا وہ اپنی بیماری کے بارے میں کسی سے گفتگو نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ انہیں اندیشہ تھا کہ لوگ ان کا مذاق اڑائیں گے۔
اداکارہ اریج فاطمہ کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں دو چیزوں کے متعلق بڑا خوف میں مبتلا تھا
اول تو یہ کہ اللہ کے سامنے کھڑا ہونا، حساب و کتاب دینا اور دوسرا یہ کہ اس صورتحال میں خاندان کا کیا ہوگا۔ اریج فاطمہ نےمداحوں کومشورہ دیا کہ اپنا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں۔ انہوں نے اس خطرناک بیماری سے نجات کے بعد اسے اپنی دوسری زندگی قرار دیا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے خاندان کا بھی شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس موقع پر مجھے تنہا نہیں چھوڑا۔
دیکھیں: شاہ رخ خان کو تین دہائیوں بعد پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا