"> پاک افغان کشیدگی میں اضافہ، خوست اور وزیرستان سرحد پر شدید جھڑپیں جاری - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاک افغان کشیدگی میں اضافہ، خوست اور وزیرستان سرحد پر شدید جھڑپیں جاری

ذبیح اللہ مجاہد نے آج کی پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور اسلامی امارت خطے میں امن و استحکام کی خواہاں ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی داخلی جنگ اس کا اپنا معاملہ ہے جسے افغانستان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
پاک افغان کشیدگی میں اضافہ، خوست اور وزیرستان سرحد پر شدید جھڑپیں جاری

دوسری جانب خوست صوبے کے حکام کے ترجمان مستغفر گربز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے خوست کے اضلاع زازی میدان، علی شیر اور تریزی میں پاکستانی چوکیوں کے خلاف نئی جوابی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

February 27, 2026

پاک افغان سرحدی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔ اسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج کی پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور اسلامی امارت خطے میں امن و استحکام کی خواہاں ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی داخلی جنگ اس کا اپنا معاملہ ہے جسے افغانستان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور مبینہ بمباری کے واقعات ناقابل قبول ہیں، تاہم اسلامی امارت اب بھی مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتی ہے۔

دوسری جانب خوست صوبے کے حکام کے ترجمان مستغفر گربز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے خوست کے اضلاع زازی میدان، علی شیر اور تریزی میں پاکستانی چوکیوں کے خلاف نئی جوابی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات حالیہ سرحدی کشیدگی کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔ مقامی پاکستانی ذرائع نے بھی سرحدی علاقوں میں شدید فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔

ادھر سراج الدین حقانی کی جانب سے بھی سخت بیان سامنے آیا ہے جس میں اسلام آباد کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان فورسز کو اب تک روکا گیا ہے، بصورت دیگر صورتحال مزید سنگین ہو سکتی تھی۔ سرحدی علاقوں خصوصاً خوست اور وزیرستان کے اطراف جھڑپوں کی اطلاعات کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دیکھیے: اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے؛ خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت پیغام

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *