"> بادغیس: طالبان میئر سے جبری شادی اور 14 سالہ لڑکی کا قتل
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان میں 14 سالہ نازگل جبری شادی کے چند روز بعد بے دردی سے قتل

افغانستان کے صوبے بادغیس میں 14 سالہ لڑکی نازگل کو خاندان کے دباؤ پر 63 سالہ طالبان میئر سے زبردستی بیاہنے کے چند ہی روز بعد مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔
افغانستان میں 14 سالہ نازگل جبری شادی کے چند روز بعد بے دردی سے قتل

افغانستان کے صوبے بادغیس میں 14 سالہ لڑکی نازگل کو خاندان کے دباؤ پر 63 سالہ طالبان میئر سے زبردستی بیاہنے کے چند ہی روز بعد مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

July 15, 2026

افغانستان میں طالبان کے زیرِ سایہ خواتین کے لیے اب جینے کا حق بھی شدید خطرے میں پڑ چکا ہے۔ پہلے سے جاری تعلیم اور روزگار کی بندش کے بعد اب ملک میں خواتین کا تحفظ انتہائی دگرگوں ہے۔

تازہ ترین واقعے میں صوبہ بادغیس کی 14 سالہ کم سن لڑکی نازگل کو مبینہ طور پر جبری شادی کے چند ہی روز بعد گلا دبا کر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نازگل کو اس کے خاندان نے زبردستی 63 سالہ معمر شخص کے نکاح میں دیا تھا، جو بادغیس میں طالبان کا مقامی میئر ہے اور یہ اس کی چوتھی شادی تھی۔

https://www.instagram.com/reel/DaxWml4xTOK/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر نازگل کی ایک ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر اس کے بوڑھے شوہر نے غصے میں آ کر اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

اس لرزہ خیز واقعے کی خبر عام ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور صارفین کی جانب سے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ جبری شادیوں کا یہ بھیانک رجحان افغان بچیوں کو نگل رہا ہے، جس پر فوری عالمی مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *