افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے قازقستانی صدر کے خصوصی نمائندہ توکوموف سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارت اور اقتصادی منصوبوں کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دورانِ ملاقات قازق نمائندے نے افغانستان اور قازقستان کے مابین ریلوے ترقیاتی منصوبوں سمیت متعدد منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے سرحدی سلامتی منشیات اور ترکمانستان کے راستے ریلوے لائن کی تعمیر سے متعلق گفتگو کی۔
وزیرِ داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے قازقستان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کو سراہا اور کہا کہ افغانستان تجارت اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور قازقستان سے اچھے تعلقات کی توقع رکھتا ہے۔
مذکورہ ملاقات اس بات کو واضح کرتی ہے کہ افغانستان اور قازقستان کے تعلقات صرف سفارتی حلقوں تک محدود نہیں رہے بلکہ اقتصادی، تجارتی اور سلامتی کے میدانوں میں بھی مضبوط ہو رہے ہیں، جو خطے میں استحکام کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
دیکھیں: جنگ نہیں، مذاکرات ہی پاک افغان مسئلے کا مستقل حل ہے؛ انوار الحق کاکڑ