"> افغان سرزمین کا استعمال روکنا طالبان کی ذمہ داری ہے: وزارت اطلاعات
مددگار یا مکار؟ لائبہ اعجاز

مددگار یا مکار؟

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب، خاندان کی قربانیاں اور مبینہ فراڈ کے الزامات؛ لائبہ اعجاز کا معاملہ تعلیمی مشاورتی خدمات کی شفافیت پر سوال اٹھاتا ہے۔

دہشت گردی کا جواب بیان بازی سے نہ دیا جائے، طالبان عملی اقدامات کریں: پاکستان

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال روکیں اور دہشت گردی کے ٹھوس شواہد کا جواب بیان بازی کے بجائے عملی کارروائی سے دیں۔
طالبان عملی اقدامات کریں: پاکستان

پاکستان نے افغان طالبان سے ٹی ٹی پی اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ نے بھی طالبان کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔

October 13, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور دہشت گردی کے ٹھوس شواہد کا محض بیان بازی سے جواب دینے سے گریز کرے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان سے جاری دہشت گردانہ حملے افغان طالبان حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے پیدا کردہ خطرات کو محض انکار یا بیانات کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ

بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا، جس کے مطابق افغانستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 ہزار کے قریب کارندے موجود ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو حمایت حاصل ہے، جو علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

وزارت اطلاعات نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرے سے انکار کرنے کے بجائے ٹھوس اور عملی قدم اٹھائے۔

ترجمان کے مطابق افغان حکومت کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائیاں کرنی ہوں گی۔

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تنقید کی ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ طالبان حکومت کے یہ اقدامات ان کے دیگر ملکوں کے ساتھ کیے گئے دعوؤں کے بالکل برعکس ہیں۔

مذاکرات اور انسداد دہشت گردی

پاکستان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی اور مذاکرات کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا گیا کہ کسی بھی بامعنی پیش رفت کے لیے افغان طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

بیان کے اختتام پر وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکنا افغان طالبان پر عائد ہوتا ہے، اور پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے تمام ضروری اور ممکنہ اقدامات کرے گا۔

متعلقہ مضامین

روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان روس سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 14, 2026

قندھار کے ضلع ارغنداب میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے حملے میں طالبان کمانڈر رحیم اللہ روحانی سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 14, 2026

خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے، جبکہ شہدا پیکج میں اضافے اور پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

October 14, 2026

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا ایمرجنسی کی قرارداد پیش ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔

October 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *