یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

اسلام آباد کانفرنس میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر حکمرانی، خواتین کے حقوق اور سکیورٹی خطرات زیر بحث۔

September 1, 2026

عالمی تنہائی برقرار: طالبان کے ممکنہ دورۂ برسلز کے خلاف 82 بین الاقوامی تنظیموں کا احتجاج

افغان طالبان کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف 82 عالمی تنظیموں نے جون میں طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سے سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغان طالبان کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف 82 عالمی تنظیموں نے جون میں طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سے سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طالبان حکومت کی امتیازی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عالمی تنہائی برقرار۔ 82 بین الاقوامی تنظیموں نے یورپی یونین سے طالبان کے ساتھ سرکاری رابطے منقطع رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔

May 31, 2026

افغان طالبان کی دہشت گردانہ سوچ اور خواتین سمیت دیگر طبقات کے خلاف اختیار کی جانے والی امتیازی پالیسیوں کے باعث کابل حکومت کی عالمی تنہائی برقرار ہے۔ اس تناظر میں قابض افغان طالبان حکومت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر احتجاج اور سفارتی دباؤ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس معاملے پر متحرک ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ جون میں طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز پر بین الاقوامی فیڈریشن برائے انسانی حقوق سمیت 82 عالمی تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تنظیموں نے یورپی یونین سے باضابطہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سیاسی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے سے مکمل گریز کرے۔

عالمی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ طالبان افغانستان کے عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی شمولیتی، جمہوری یا نمائندہ سیاسی عمل کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں، بلکہ انہوں نے بزور طاقت ملک پر قبضہ قائم کیا ہے۔

انسانی حقوق کے نیٹ ورک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے صنفی بنیادوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات کے تحت طالبان کی دو اعلیٰ ترین شخصیات کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں، جبکہ طالبان انتظامیہ کے متعدد اہم ارکان پہلے ہی یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

تنظیموں نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ یورپی سرزمین پر طالبان کے ساتھ کسی بھی سطح کے سرکاری رابطے سنگین قانونی اور سیاسی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں اور اس سے طالبان کی غیر قانونی حکومت کو سفارتی طور پر تسلیم کیے جانے کا غلط تاثر پیدا ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق ایک غیر منتخب اور غیر آئینی طالبان حکومت کو بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنا افغانستان کے لاکھوں مظلوم عوام کی آواز کو دبانے کے مترادف ہوگا۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ افغان عوام، خصوصاً خواتین، اس وقت تک طالبان حکومت کو جائز تسلیم نہیں کر سکتیں جب تک انہیں ان کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی فراہم نہیں کی جاتی اور جب تک کابل انتظامیہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرتی۔

متعلقہ مضامین

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *