آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

دوحہ میں افغان سفیر کی اقوام متحدہ کے نمائندے سے اہم ملاقات

افغانستان کے سفیر نے دوحہ میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات میں بچوں کے تحفظ، بارودی سرنگوں کی صفائی اور تعلیم و صحت کی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
افغانستان کے سفیر نے دوحہ میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات میں بچوں کے تحفظ، بارودی سرنگوں کی صفائی اور تعلیم و صحت کی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

دوحہ میں افغانستان کے سفیر محمد سہیل شاہین نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کی، بچوں کے تحفظ، بارودی سرنگوں کی صفائی اور تعلیم و صحت کی سہولیات پر تفصیلی بات چیت کی گئی

January 23, 2026

افغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے دوحہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے داؤد المصری سے اہم ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق فغانستان کے قطر میں سفارت خانے کے مطابق ملاقات کا مرکزی محور بچوں کے تحفظ سے متعلق امور، امارت ِ اسلامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات اور بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی صفائی کی کوششیں تھے۔

ملاقات کے دوران سفیر شاہین نے افغان حکومت کی جانب سے بارودی سرنگوں کی صفائی اور بچوں کے تحفظ کے میدان میں کی گئی عملی کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے بعد ان انسانی امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے نمائندے داؤد المصری نے خطے میں پرامن ماحول کے قیام اور شہری آبادی بالخصوص ننھے بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔

سفارت خانے کے مطابق اس نشست میں تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات تک عام شہریوں کی رسائی بڑھانے، نیز تنازعات کے دوران بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تعاون کے نئے راستوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

دیکھیں: بھارت میں افغان سفارت خانہ باقاعدہ طور پر امارتِ اسلامیہ کے حوالے، نئے ناظم الامور کی تاجروں سے ملاقات

متعلقہ مضامین

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *