ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

August 20, 2026

بنوں کے شہری انعام خان نے دہشت گردی میں ملوث بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر کے امن کا پیغام دیا ہے۔

August 20, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ کا آپریشن دوبارہ شروع، بدخشاں میں طالبان پر حملے کا دعویٰ

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان نے حال ہی میں ہلمند کے گورنر امان الدین منصور کو بدخشاں میں تعینات کیا ہے، جہاں سکیورٹی صورتحال پہلے ہی حساس سمجھی جاتی ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کا طالبان پر حملہ

March 30, 2026

کابل: افغانستان فریڈم فرنٹ نے رمضان کے دوران عارضی وقفے کے بعد طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بدخشاں میں ایک مہلک حملے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان فریڈم فرنٹ نے کہا ہے کہ اتوار 29 مارچ کی شام اپنے “اسپرنگ آفینسیو” کے آغاز میں بدخشاں کے ضلع بہارک میں طالبان کی ایک سرحدی یونٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار طالبان اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

تاہم طالبان کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان فریڈم فرنٹ نے رمضان المبارک کے دوران اپنی کارروائیاں معطل کر رکھی تھیں، تاہم اب موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی دوبارہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان نے حال ہی میں ہلمند کے گورنر امان الدین منصور کو بدخشاں میں تعینات کیا ہے، جہاں سکیورٹی صورتحال پہلے ہی حساس سمجھی جاتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقوں، خصوصاً بدخشاں میں اپوزیشن گروپس کی سرگرمیاں طالبان حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان گروہوں کو علاقائی یا بین الاقوامی سطح پر حمایت مل سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ حملے تسلسل کے ساتھ جاری رہے تو افغانستان میں سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے اور طالبان حکومت کو اندرونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دیکھئیے:طورخم بارڈر پر پاک افغان حکام کی اہم فلیگ میٹنگ، گزرگاہ کی بحالی پر پیشرفت کی امید

متعلقہ مضامین

ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *