وزارتِ تجارت پاکستان کے مطابق پاک افغان سرحدی راستے محدود رکھنے کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں واضح کمی آئی ہے۔ اکتوبر 2025 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ستمبر کی بنسبت اکتوبر میں پاکستان سے افغانستان کی طرف برآمدات 28 فیصد کم ہوئیں، جبکہ سالانہ بنیاد پر اس میں 55 فیصد کمی آئی۔ واضح رہے کہ یہ کمی افغانستان کی جانب سے تجارتی راستوں پر عائد پابندیوں کے نتیجے میں ہوئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ تورخم کے مضافات میں روزگار شید متاثر ہے جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والے تاجر بھی متاثر ہیں۔ مقامی افراد افغانستان کی جانب سے تجارتی رکاوٹوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرحدی راستوں کی بندش کے باعث افغانستان نے یہ تجارتی موقع گنوادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان تجارتی راستے کھولے رکھتا تو دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ پہنچ سکتا تھا۔
دیکھیں: افغانستان کی نئی کثیرالجہتی پالیسی: پاکستان کے لیے ابھرتے ہوئے چیلنجز