پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایران، سعودی عرب، مصر اور آذربائیجان کے وفود سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جن میں دفاع، تجارت اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ایران اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں

December 1, 2025

امارتِ اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں سعودی عرب کی ثالثی میں پاک۔ افغان مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا

December 1, 2025

مصری وزیرِ خارجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، عسکری تربیت اور خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا

December 1, 2025

اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک ہو گیا

December 1, 2025

بی ایل ایف کی جانب سے نوشکی اور چاغی میں فرنٹیئر کور کے مراکز پر خودکش اور مسلح حملے کیے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا

December 1, 2025

بدخشاں کے ضلع میمَی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو چینی شہری ہلاک ہو گئے۔ خیلا رہے کہ مذکورہ واقعہ اسی سرحدی خطے میں پیش آیا جہاں گزشتہ ہفتے تین چینی شہری ہلاک ہوئے

December 1, 2025

پاکستان کے بین الاقوامی دورے: ایران، سعودی عرب، مصر اور آذربائیجان سے تعلقات میں اہم پیش رفت

پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایران، سعودی عرب، مصر اور آذربائیجان کے وفود سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جن میں دفاع، تجارت اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ایران اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں
پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایران، سعودی عرب، مصر اور آذربائیجان کے وفود سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جن میں دفاع، تجارت اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ایران اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی سیکریٹری علی لاریجانی سے ملاقات کررہے ہیں

December 1, 2025

پاکستان نے گزشتہ ہفتے متعدد ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا۔ ایران، سعودی عرب، مصر اور آذربائیجان کے وفود سے ملاقاتیں کیں، جس میں دفاعی تعاون، تجارت اور علاقائی امن و استحکام سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وفد کا دورہ

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے قومی سیکیورٹی ایڈوائزر محمد عاصم ملک، صدری مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے مختلف اُمور پر ملاقاتیں کیں۔ جانبین نے تجارت، سرحدی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے برادر ملک ایران کی یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی قیادت پر مشتمل وفد ایران کا دورہ کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ایران کے ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔

سعودی فوجی سربراہ کی آمد

سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اسلام آباد کا دورہ کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ مذکورہ ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، سلامتی کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودی وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اشتراک، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کر شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

مصری وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلاً ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات باہمی تجارت، دفاعی تعاون، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ مصر نے پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی یونیورسٹی الزہر میں اسکالرشپ مزید بڑھانے کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے فلسطین کے معاملے پر یکساں مؤقف دیتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مصری وزیر خارجہ گفتگو کرتے ہوئے

آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات سے ملاقات

آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات میکائیل جباروف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، دفاعی تعاون، معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات سے گفتگو کرتے ہوئے توانائی کمپنی سوکر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان آنے کی خصوصی دعوت بھی دی۔

آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کررہے ہیں۔

ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار, وفاقی وزیر سردار اویس لغاری, وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک نے مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کے قیام کی تجویز بھی پیش کی تاکہ دونوں ممالک شراکت دار کے طور پر شامل ہوں۔

پاکستان کے ان تمام ممالک کے ساتھ روابط و تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی مفادات کے لیے ان پیش رفت کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح آئندہ چند دنوں میں پاک افغان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلی سطحی وفد سعودیہ کرے گا جو پاک افغان سرحدات، تجارت اور باہمی تعاون کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

روس سے تعلقات میں اہم پیش رفت

پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید بہتر اور بڑھانے کے لیے 10ویں بین الحکومتی مشترکہ کمیشن کا اجلاس 25 تا 27 نومبر 2025 اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہوا۔ اس موقع پر جانبین نے تجارت، معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور روس کے وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیوف نے کی۔

تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے 

اجلاس کے دوران میڈیا، توانائی، بھاری مشینری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون سے متعلق اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ جانبین نے باہمی تجارت، برآمدات میں تنوع، کاروباری روابط اور تجارتی نمائشوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، نیز کارگو پائلٹ تحریک کا آغاز کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

وزیرِاعظم شہباز کا دورۂ بحرین

بحرین دارالحکومت منامہ پہنچنے پر بحرین کے شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری کی علامت ہے۔ اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلی وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ فترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ نئی شراکت داریوں کے مواقع، باہمی دفاعی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

امارتِ اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں سعودی عرب کی ثالثی میں پاک۔ افغان مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا

December 1, 2025

مصری وزیرِ خارجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، عسکری تربیت اور خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا

December 1, 2025

اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک ہو گیا

December 1, 2025

بی ایل ایف کی جانب سے نوشکی اور چاغی میں فرنٹیئر کور کے مراکز پر خودکش اور مسلح حملے کیے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا

December 1, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *