فرانس: پاکستانی شہری علی اکبرکو فرانسیسی حکومت کی جانب سے نیشنل آرڈر آف میرٹ سے نواز دیا گیا۔ یہ اعزاز جہاں بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے قابلِ فخر ہے، وہیں ریاستِ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے،۔ پاکستان کے شہری جو بیرون ممالک میں مقیم ہیں ان کے لیے علی اکبر جیسی شخصیات مثال ہیں۔
نیشنل آرڈر آف میرٹ ایک سرکاری اعزاز ہے جو فرانسیسی حکومت کی جانب دوسرا بڑا سول اعزاز ہے۔ جو سماجی یا قومی خدمات کے اعتراف میں فرانس میں آباد ملکی و غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کے طور پر دیا جاتا ہے۔ رواں سال یہ اعزاز پاکستانی شہری علی اکبر کے نام رہا۔ اس اعزاز نے جہاں علی اکبر اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیے ہیں وہیں اقوامِ عالم کے سامنے پاکستانی شہریوں کا حقیقی چہرہ جو سماجی و قومی خدمات سے بھرپور ہیں دکھانے کا موقع ملا۔
علی اکبر کا یہ اعزاز بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کی قربانی و ثمر کا نتیجہ ہے انہی شہریوں کی وجہ سے پاکستان کا مثبت کردار اقوامِ عالم کے سامنے نمایاں ہوتا ہے۔
علی اکبر جیسے کردار فرانس سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی عوام کے روزگار کے لیے مزید دروازے کھولنے کا سبب بنتے ہیں۔
دیکھیں: شاہ رخ خان کو تین دہائیوں بعد پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا