"> پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، امیر مقام
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ لازوال رشتے پر یقین رکھتے ہیں، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی
وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ لازوال رشتے پر یقین رکھتے ہیں، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور سردار یوسف کا اسلام آباد میں شمولیتی جلسے سے خطاب۔ سردار تبارک علی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

February 13, 2026

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لازوال ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی تعمیر و ترقی کے ہر میدان میں عملی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت عوام کا اعتماد اس قیادت پر مزید پختہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام منعقدہ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے سر ہے۔

جلسے کے دوران مظفر آباد حلقہ نمبر ایک سے سابق صدارتی مشیر سردار تبارک علی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں، تین ڈسٹرکٹ کونسلز کے نمائندوں اور 20 وارڈ اراکین سمیت باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کی ترقی کے لیے مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔

مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور دیگر مقررین نے سردار تبارک علی کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیمی جڑیں مزید مضبوط ہوں گی اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کی راہ ہموار ہوگی۔

دیکھیے: بنگلہ دیش کے انتخابات اور بدلتا علاقائی منظرنامہ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *