اسلام آباد: دونوں ممالک پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال جبکہ دوسری جانب سے پاکستانی تعینات فلسطینی سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے طے پاتے وقت سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں ’پاکستان – فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘ قائم کیا جائے گا جو اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے گا۔
انکا کہنا تھا معاہدے کے تحت جدید طبی شعبوں میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا اس معاہدے کا بنیادی مقصد برادر ممالک کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں عالمی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ مصطفی کمال کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔ فلسطین کے سفیر نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
دیکھیں: بارسلونا سے روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی جانب گامزن