بھارتی فلم ساز کے بیان نے ہندوتوا نظریات کے زیرِ اثر بڑھتی انتہا پسندی کو بے نقاب کر دیا

October 26, 2025

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

October 26, 2025

مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

October 25, 2025

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

معروف صحافی انس الشریف پانچ ساتھیوں سمیت اسرائیلی حملے میں شہید

صحافت کی دنیا کی ایک توانا آواز انس الشریف اسرائیلی حملے میں جامِ شہادت نوش کرگئے

1 min read

صحافت کی دنیا کی ایک توانا آواز انس الشریف اسرائیلی حملے میں جامِ شہادت نوش کرگئے

اسرائیلی حملوں کے ابتدا سے اب تک تقریبا 200 سے زائد صحافت سے وابستہ افراد کو شہید کیاجاچکا ہے۔

August 11, 2025

غزہ: صحافت کی دنیا کی ایک توانا آواز انس الشریف اسرائیلی حملے میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات غزہ کے الشفا ہسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب خیمے پرحملہ کیا، حملے میں انس الشریف پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہوئے، جن میں محمد قریقیہ، مؤمن علیوہ اور محمد نوفل شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے الجزیرہ کے مشہور صحافی انس الشریف پر الزام عائد کیا کہ وہ مزاحمتی تحریک حماس کے ایک خفیہ گروپ کی قیادت کر رہے تھے، تاہم اس دعوے پر تاحال کوئی ثبوت نہیں آسکا۔
دیکھا جائے تو انس الشریف اور ان کے ساتھی صحافی غزہ کی مظلومیت اور اسرائیلی سفاکیت کو دنیا کے سامنے کے لیے سرگرم تھے۔ اسرائیلی حملوں کے ابتدا سے اب تک تقریبا 200 سے زائد صحافت سے وابستہ افراد کو شہید کیاجاچکا ہے۔

انس الشریف کی وصیت

انس الشریف لکھتے ہیں کہ اگر میرے یہ الفاظ آپ تک پہنچ جائیں تو سمجھیں کہ اسرائیل مجھے قتل کرنے اور میری آواز کو دبانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے آپ پر اللہ کی سلامتی و رحمت ہو۔ یقیناً اللہ رب العزت کی ذات بخوبی علم رکھتی ہیکہ میں نے اپنی قوم کے لیے ہرممکنہ کوشش کی اور پوری طاقت صرف کردی۔ میری خواہش تھی کہ اللہ میری زندگی طویل کردے تاکہ میں اپنے گھر اور پیاروں کے ساتھ اپنے آبائی شہر عشقلان لوٹ سکوں، مگر اللہ کی منشاء مقدم رہی۔

انس الشریف اپنی وصیت میں مزید لکھتے ہیں کہ میں نے درد کے ہر رنگ کو سہا، مصائب و تکالیف کو برداشت کیا، مگر حق و سچ سے روگردانی نہیں کی اور ہمیشہ سچ ناظرین تک پہنچایا ۔ میں سرزمینِ فلسطین، یتیم بچے اور مظلوم عورتوں کو جنہیں چین و سکون کا ایک لمحہ بھی نصیب نہ ہوا، انکو آپ کے حوالے کرتا ہوں۔ نیز میں اپنے بیوی، بچوں اور اپنی ماں کو آپکی امان میں دیتا ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے اپنی بارگاہ میں شہید ہونے والے لوگوں کی صف میں شامل کرے اور میرا لہو میری قوم کی آزادی کا چراغ بنے۔ غزہ کو ہرگر نہ بھولنا۔ اور مجھے اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنا۔

دیکھیں: اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر مکمل کنٹرول کی منظوری دے دی

متعلقہ مضامین

بھارتی فلم ساز کے بیان نے ہندوتوا نظریات کے زیرِ اثر بڑھتی انتہا پسندی کو بے نقاب کر دیا

October 26, 2025

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

October 26, 2025

مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *