"> انمول کے ارنب گوسوامی سے سخت سوالات
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ارنب گوسوامی کو چیلنج: بھارتی احتجاج کو پاکستان سے جوڑنے پر ثبوت کا مطالبہ

ریپبلک ٹی وی کے مباحثے میں انمول نے طلبہ کے احتجاج کو پاکستان سے جوڑنے کے دعوؤں پر ثبوت مانگے اور نوجوانوں کے جمہوری حقوق کا دفاع کیا۔
ارنب گوسوامی

بھارتی ٹی وی مباحثے میں ارنب گوسوامی کے پاکستانی مداخلت سے متعلق دعوؤں پر انمول نے سوالات اٹھا دیے۔

October 16, 2026

بھارتی ٹی وی چینل کے ایک مباحثے میں اینکر ارنب گوسوامی کو اس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب انمول نے بھارت میں طلبہ کے احتجاج کو پاکستان سے جوڑنے کے دعوؤں پر ثبوت مانگ لیے۔ بحث کے دوران دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جبکہ انمول نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سے سوال کرنے والے نوجوانوں کو پاکستانی یا غیر ملکی ایجنٹ قرار دینا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

مباحثے میں ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کانگریس اور طلبہ کے احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے مبینہ اینٹی انڈیا ٹول کٹ سے جوڑا۔ اس کے جواب میں انمول نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا پر کسی احتجاج کی حمایت ہونے سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ اس تحریک کو پاکستان چلا رہا ہے؟

انہوں نے انتخابی بے ضابطگیوں، نوجوانوں کے احتجاج اور چیف الیکشن کمشنر کو حاصل قانونی تحفظ سے متعلق سوالات بھی اٹھائے اور مطالبہ کیا کہ الزامات لگانے کے بجائے شواہد پیش کیے جائیں۔

انمول نے زور دیا کہ بھارت کے نوجوان حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھانے اور جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ مباحثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ’’انمول نے ارنب کو ان کے اپنے انداز میں جواب دیا‘‘ جیسے تبصروں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *