استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے امن و امان سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے لیکن طالبان وفد کی جانب سے مثبت پیش رفت اور سنجیدگی نہ ہونے کے باعث مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے روک دیے گئے

October 28, 2025

پاکستان نے بھارت سے متصل فضائی حدود میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ کل اور پرسوں 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک یہ راستے بند رہیں گے

October 28, 2025

جب کھیل کے میدان جنگ کے میدان بن جائیں

شائقین کرکٹ اس تمام صورتحال سے مایوس نظر آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک پھر سے بھر پور کھیل پیش کریں۔

1 min read

جب کھیل کے میدان جنگ کے میدان بن جائیں

پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچے تو اس وقت سب حیران رہ گئے جب ٹاس کے بعد دونوں ملکوں کے کپتان سے انٹرویو بھی انکے اپنے ہم وطن میزبانوں نے لیا۔

September 29, 2025

ایک دہائ ہونے کو آئی ہے پاک بھارت کرکٹ سیریز کسی نیوٹرل مقام پہ منعقد نہ ہوسکی وجہ وہ ہی دونوں ممالک کے آپس کے سیاسی تنازعات ,جنگی ماحول ،سرحدی کشیدگی ۔شائقین کرکٹ اگر کسی دو حریف کو آمنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے ۔

نیوٹرل مقام پہ کھیلنے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تناؤ جاری رہا یوں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ تنازعات کے ساتھ اختتام پپذیر ہوا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا میدان میں رافیل گرانے کے اشارے کرنا ،
بلے سے فائرنگ کے ایکشن لینا جیسے کاموں نے جہاں بھارتی ٹیم کو مشتعل کیا اور معاملے کو آئ سی سی کے پاس لے گیا جبکہ خود بھارت امپائرز اور ریفری کے ذریعے کھیل کے میدان میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے بجائے اسے جانبدار اور متازعہ بنادیا جس نے کھیل کے اصولوں کی دھجیاں بکھیردیں ۔

پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچے تو اس وقت سب حیران رہ گئے جب ٹاس کے بعد دونوں ملکوں کے کپتان سے انٹرویو بھی انکے اپنے ہم وطن میزبانوں نے لیا۔

فائنل کے بعد جب بھارت میچ جیتا اس وقت ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا جب بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے چئیر مین محسن نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا جبکہ پاکستانی آفیشلز نے بھی کامیاب ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملائے ۔جبکہ اس سے پہلے فائنل مقابلے سے قبل ہونے والے فوٹوشوٹ بھی نہ ہوسکا۔
گرما گرمی کے اسں ماحول میں حالات اس وقت مزید خراب ہوگئے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پہ اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے آپریشن سندور سے تشبیہ دی جو خود کھیل کے میدان کو میدان جنگ بنانے کے مترادف ہے ۔

دونوں ممالک کے آپس کے سیاسی تنازعات ,جنگی ماحول ،سرحدی کشیدگی نے درحقیقت کرکٹ جیسے دلچسپ کھیل کو جنگ بنا کے رکھ دیا جس سے شائقین شدید مایوس ییں ۔شائقین کرکٹ اگر کسی دو حریف کو آمنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے ۔تاہم حالات بتارہے ہیں کہ مستقبل میں شاید پاکستان اور بھارت اب کبھی آمنے سامنے نہ آسکیں ۔جبکہ کھیل کے میدان جنگ کے میدان کی تپش دور کرنے میں مدد کرتے ہیں لیکن بھارت کا انتہا پسند رویہ دیکھ کے یہ مشکل لگتا ہے۔

کیا آئ ای سی بھارت کو کنٹرول کرسکتا ہے یا وہ اس کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا رہے گا؟ کیا وہ سیاست کو کھیل سے دور رکھ سکتا یے ؟

شائقین کرکٹ اس تمام صورتحال سے مایوس نظر آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک پھر سے بھر پور کھیل پیش کریں۔

دیکھیں: پاکستان اور بھارت اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں نبرد آزما ہوں گے

متعلقہ مضامین

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *