اسلام آباد: معروف بلّے باز آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے 21 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔
آصف علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی وردی پہننا میری زندگی کا عظیم لمحہ تھا، اسی طرح اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بھی کسی بھی اعزاز سے کم نہیں تھا۔ ساتھ ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مختلف لیگز میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

آصف علی نے 21 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 382 عنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 58 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آصف علی نے 577 رنز بنائے۔
کرکٹر آصف علی دنیا کے معروف پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہی کرکٹر ہیں جنہوں نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کھیلتے ہوئے باوجود دباؤ کے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو کامیابی سرفراز کیا تھا۔ اور اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی پی ایس ایل جتوانے میں اہم کرادر ادا کر چکے ہیں۔
لیکن فارم میں عدمِ تسلسل کے باعث وہ ٹیم سے باہر ہوتے رہے۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ دو ہزر تیٗس میں کھیلا۔
مذکورہ اعلان کے بعد آصف علی بین الاقوامی لیگز میں مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گے۔ یاد رہے کہ وہ اس سے قبل پی ایس ایل اور بی بی ایل سمیت کئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لے چکے ہیں۔
دیکھیں: سہ ملکی سیریز؛ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا