افغانستان کی اسلامی وحدت پارٹی کے سربراہ محمد محقق نے ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

April 20, 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کو سفارتی عمل میں واحد باضابطہ ثالث قرار دیتے ہوئے خطے میں اسلام آباد کے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔

April 20, 2026

امریکی جریدے ‘دی ہل’ میں برہما چیلانی کے مضمون کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ماہرین نے ’نیوکلیئر اسلامزم‘ کے بیانیے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے مغربی دوہرے معیار کو مسترد کر دیا ہے۔

April 20, 2026

افغانستان کے صوبہ نیمروز میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملے کی اطلاعات، طالبان حکام کی جانب سے ڈرون پر فائرنگ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

April 20, 2026

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی؛ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کا اہم رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختار خودکش بمبار سمیت ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز کی شہادت میں ملوث ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچ گیا۔

April 20, 2026

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پولیس افسر کی شہادت؛ خضدار میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران لیڈی کانسٹیبل ملک ناز شہید، شوہر کے بعد اہلیہ نے بھی وطن پر جان قربان کر دی۔

April 20, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا جرات مندانہ مؤقف؛ ایران کی خودمختاری کی حمایت اور خطے میں کشیدگی پر تشویش

پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف؛ ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن و انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار
پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک موقف؛ ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن و انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان ہر غلط عمل کی مذمت کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ ایران پر حملوں کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا

March 12, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں یہ حوصلہ موجود ہے کہ جو بھی عمل غلط ہو اس کی مذمت کی جائے، چاہے وہ کسی کی جانب سے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے غیر ضروری اقدامات خطے کو ایک بڑے تنازع کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

ایران کی خود مختاری

اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 28 فروری کو ایران پر ہونے والا حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے، جس نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دی

شدید انسانی بحران

پاکستان کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عاصم افتخار نے بتایا کہ اس صورتحال کے باعث شدید انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں میں دو پاکستانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ خطے میں مقیم لاکھوں پاکستانی شہری اس کشیدہ ماحول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

مذاکرات اور سفارتکاری

پاکستان نے سلامتی کونسل میں خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کی حمایت کی جس میں ایران سے اپنے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ موجودہ بحران کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں مضمر ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور کسی بھی ملک کے خلاف غیر ضروری فوجی کارروائیوں کا مخالف ہے۔

متعلقہ مضامین

افغانستان کی اسلامی وحدت پارٹی کے سربراہ محمد محقق نے ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

April 20, 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کو سفارتی عمل میں واحد باضابطہ ثالث قرار دیتے ہوئے خطے میں اسلام آباد کے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔

April 20, 2026

امریکی جریدے ‘دی ہل’ میں برہما چیلانی کے مضمون کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ماہرین نے ’نیوکلیئر اسلامزم‘ کے بیانیے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے مغربی دوہرے معیار کو مسترد کر دیا ہے۔

April 20, 2026

افغانستان کے صوبہ نیمروز میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملے کی اطلاعات، طالبان حکام کی جانب سے ڈرون پر فائرنگ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

April 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *