"> فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران روانہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امریکہ کی ایران پر ممکنہ معاشی پابندیاں: فیلڈ مارشل اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

امریکہ کی اقتصادی دھمکی کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا اہم دورۂ ایران انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران روانہ

امریکی اقتصادی دھمکی کے پس منظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی ایران پہنچ چکے ہیں۔ دورے میں مشرقِ وسطیٰ بحران اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

August 24, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ایران پہنچ چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات ہو چکی ہے، جبکہ ایرانی اعلیٰ حکام سے دیگر اہم ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورے کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق تہران کا یہ دورہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی حالیہ اقتصادی دھمکی اور علاقائی کشیدگی کے پس منظر میں غیر معمولی اور انتہائی تزویراتی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما تہران میں ایرانی اعلیٰ قیادت اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران کا بیان

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کا دورۂ تہران دوطرفہ روابط اور مشترکہ امور کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا خاتمہ کسی جارح فریق کی شرائط پر قبول نہیں کرے گا اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

مکہ معاہدہ

گزشتہ روز سے یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی تھیں کہ پاکستان نے ایران کو مکہ معاہدے کے تحت مذاکرات اور علاقائی کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

تاہم ایرانی وزارت خارجہ اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *