"> فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، جدید اسلحہ کے ٹرائلز
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، جدید اسلحہ کے ٹرائلز کا مشاہدہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، جدید اسلحہ کے ٹرائلز

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی طور پر تیار جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔

August 29, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی طور پر تیار کیے گئے جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف کے مختلف شعبوں، آپریشنز اور جدید عسکری سازوسامان کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران پی او ایف کی پیداواری صلاحیت، برآمدات کے امکانات اور ملکی دفاعی صنعت میں ادارے کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔ انہیں ادارے میں جاری جدت، خود انحصاری اور دفاعی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پیداواری صلاحیت میں اضافہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن کے عمل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی پیداوار اور صنعتی صلاحیت بڑھانے کیلئے جاری اقدامات کے تحت 2 نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب بھی جاری ہے، جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔

دورے کے اختتام پر دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *