"> فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا دورہ کل متوقع
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا دورہ کل متوقع

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے، ایران پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن کے فروغ کا مقصد۔

August 23, 2026

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل کا یہ دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ایران اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ اس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دورے سے قبل پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مبصرین کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، اور پاکستان کا کردار اس حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *