"> فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ کا دورہ، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں - HTN Urdu

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ کا دورہ، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی
سید عاصم منیر امریکہ میں

جنرل عاصم منیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی

August 10, 2025

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ جنرل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سید عاصم منیر امریکہ میں
جنرل عاصم منیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی

جنرل عاصم منیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس دوران دونوں ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں آرمی چیف نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر اعتماد رکھنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو دہرایا۔

دیکھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *