اس سے قبل اسکردوں میں کے 2 پر مہم جوئی کے دوران 4 رکنی کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی، حادثے میں افتخار سدپارہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

November 3, 2025

وزیرِ اعظم کی جانب سے مقرر کیے گئے مشرف زیدی الجزیرہ کے معاون مصنف ہیں

November 3, 2025

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 53 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی خواتین ون ڈے عالمی کپ جیت لیا

November 3, 2025

اس سے قبل اگست کے اواخر میں افغانستان کے مشرقی علاقے میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

November 3, 2025

افغان وفد نے ترکی میں پاکستان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں موجود پناہ گزینوں کی حوالگی کے لیے تیار ہے لیکن پاکستانی وفد نے یہ تجویز قبول نہیں کی، افغان ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد

November 2, 2025

انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔

November 2, 2025

افغانستان کے صوبہ بلخ میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کم از کم دس افراد ہلاک

اس سے قبل اگست کے اواخر میں افغانستان کے مشرقی علاقے میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

1 min read

افغانستان کے صوبہ بلخ میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کم از کم دس افراد ہلاک

اس سے قبل ایک بیان میں حاجی زید کا کہنا تھا کہ انھیں ’صوبے کے تمام اضلاع سے معمولی زخمیوں اور سطحی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘

November 3, 2025

اتوار اور پیر کی درمیانی شب شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف کے قریب زلزلہ آیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، زلزلے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہونے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کی شدت 6.3 تھی اور اس کی گہرائی 28 کلومیٹر (17 میل) تھی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمانکے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 180 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبہ بلخ میں طالبان کے ایک ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں شولگرہ ضلع میں چار افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہیں۔

ایچ ٹی این نے آزادانہ طور پر اعداد و شمار کی تصدیق کروائی ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں حاجی زید کا کہنا تھا کہ انھیں ’صوبے کے تمام اضلاع سے معمولی زخمیوں اور سطحی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کو اونچی عمارتوں سے گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئی ہیں۔

تقریباً پانچ لاکھ افراد مزار شریف میں آباد ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق، زلزلہ کے بعد شہر کے بہت سے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ انھیں خوف تھا کہ ان کے مکانات گر جائیں گے۔

بلخ میں طالبان کے ترجمان نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں مزار شریف کی تاریخی نیلی مسجد کا ملبہ زمین پر پھیلا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ایکس پر لکھا کہ پولیس کی ٹیمیں ’صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘ ترجمان کے مطابق، مزار شریف کے قریب سمنگان صوبے سے بھی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

اس سے قبل اگست کے اواخر میں افغانستان کے مشرقی علاقے میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دیکھیں: افغانستان کا دہشت گرد رہنماؤں کو ملک بدر کرنے کی پیشکش کا دعویٰ؛ اسلام آباد کا سخت ردعمل

متعلقہ مضامین

اس سے قبل اسکردوں میں کے 2 پر مہم جوئی کے دوران 4 رکنی کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی، حادثے میں افتخار سدپارہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

November 3, 2025

وزیرِ اعظم کی جانب سے مقرر کیے گئے مشرف زیدی الجزیرہ کے معاون مصنف ہیں

November 3, 2025

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 53 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی خواتین ون ڈے عالمی کپ جیت لیا

November 3, 2025

افغان وفد نے ترکی میں پاکستان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں موجود پناہ گزینوں کی حوالگی کے لیے تیار ہے لیکن پاکستانی وفد نے یہ تجویز قبول نہیں کی، افغان ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد

November 2, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *