وزیرستان: مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب پیش آیا۔ اس واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چودہ شہری زخمی ہو گئے ۔
شکئی سٹینڈ وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا اور دھماکے کے فورا بعد مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی ۔
اس واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال وانا ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا ہے ۔
ڈی پی او طاہر شاہ کے مطابق جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر پورے علاقے میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے اور دہشگرد عناصر کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
موقع پر موجود لوگوں کے مطابق پولیس کی گاڑی گشت پر تھی جیسے ہی جائے وقوعہ کے قریب سے گزری تو پورا علاقہ دھماکے سے گونج اُٹھا، انتظامیہ کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف بھی پولیس گاڑی تھی۔
دیکھیں: مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید