افغان طالبان کے ترجمان کے بیانات کے تناظر میں پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس پر سنجیدہ سوالات سامنے آئے ہیں، جن میں طالبان کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
میرپورخاص میں مدھو کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں حقائق کے مطابق لڑکی نے اپنے ہندو پڑوسی کیلاش سے پسند کی شادی کی ہے اور تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔
میر رضا علی قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ سندھ حکومت نے پولیس افسران کے کردار اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور الخلیل شہر کی ناکہ بندی کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلا ت کا مطالبہ کیا ہے۔