امریکا نے داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری اور اہم مالیاتی عہدیدار عبید اللہ سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔

August 26, 2026

باجوڑ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھانگیر آباد سے شرپسند عناصر کے چھپائے گئے 14 مارٹر گولے برآمد کرلیے۔

August 26, 2026

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔

August 26, 2026

دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔

August 26, 2026

سوات میں باپ بیٹی کے قتل پر سوالات اٹھ گئے، مقتول لڑکی نے دو ہفتے قبل پشاور پریس کلب میں تحفظ کی اپیل کی تھی۔

August 26, 2026

پاکستان نے شام پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شامی معیشت اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت قرار دیا۔

August 26, 2026

آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کر دیا گیا

ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں الوداعی سفر کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد میں نمازِ جنازہ ادا کر کے روضہ امام رضا میں تدفین کر دی گئی۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین

آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین۔ ایران اور عراق میں تعزیتی جلوسوں کے بعد جسدِ خاکی روضہ امام رضا کے احاطے میں سپردِ خاک۔

July 10, 2026

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو تہران سے قم اور پھر عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں زیارت کے بعد دوبارہ ایران کے شہر مشہد لایا گیا ہے، جہاں لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد مقدس میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں ادا کی جانے والی اس تاریخی نمازِ جنازہ میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی اور اپنے محبوب لیڈر کے لیے رقت آمیز مناظر کے دوران دعائے مغفرت کی۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کی امامت ان کے بڑے صاحبزادے مصطفیٰ خامنہ ای نے کی، جبکہ ان کے دیگر بھائی بھی پہلی صف میں موجود تھے۔ تاہم، اس موقع پر موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں تھے۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے اعلان کیا تھا کہ مشہد میں جنازہ آیت اللہ حسین نوری ہمدانی پڑھائیں گے، لیکن آخری وقت پر نوری ہمدانی کی عدم موجودگی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس چھ روزہ آخری رسومات اور الوداعی جلوسوں میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی، جسے ملکی اور عالمی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ اور عوامی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔

ان تاریخی تعزیتی مراسم اور آخری سفر کے دوران مختلف ممالک کے سربراہوں، وزراء، اعلیٰ سفارتی حکام سمیت ایران کے علاقائی اتحادیوں کے وفود بھی شریک ہوئے، جن میں غزہ سے حماس اور لبنان سے حزب اللہ اور یمن سے حوثی تحریک کے نمائندے شامل تھے۔

واضح رہے کہ سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو تہران کے وسط میں واقع ان کی رہائش گاہ پر امریکا اور اسرائیل کے ایک مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے تھے، جس کے چار ماہ بعد اب ان کی مشہد مقدس میں باقاعدہ تدفین عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکا نے داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری اور اہم مالیاتی عہدیدار عبید اللہ سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔

August 26, 2026

باجوڑ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھانگیر آباد سے شرپسند عناصر کے چھپائے گئے 14 مارٹر گولے برآمد کرلیے۔

August 26, 2026

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔

August 26, 2026

دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔

August 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *