شوبز کی دنیا کا ایک معروف نام اداکارہ عائزہ خان اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کے بجائے ایسے موضوع پر بات کی جس سے قارئین حیرت زدہ ہوگئے یاد رہے کہ اس مرتبہ کسی ڈرامہ یا کردار کے متعلق بات نہیں کی بلکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتایا جس سے مداح ورطہ حیرت میں ڈوب گئے۔
لندن کی وادیوں میں موجود اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور کیپشن شیئر کیے کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا محور بن گیا۔
لندن کے حسین اور پُرسکون ماحول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک تعجب زدہ کیپشن بھی لکھا جسکی مداحوں کو قطعاً امید نہ تھی۔
عائزہ خان نے اپنی شیٗر کردہ پوسٹ کا مقصد بتاتے ہوٗے واضح کیا کہ میں نے دیکھنا یہ تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کیسی ہو سکتی ہے۔ بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا آگیا، مداحوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوٗے عاٗزۃ خان کی ریٹائرمنٹ کے موضوع پر بھی اپنی راٗے دینا شروع کر دی۔
عائزہ خان کی شیئر کردہ تصاویر چند روز سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
یہ بات ملحوظ رہنی چاہیئے کہ کچھ عرصہ قبل عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا جب وہ اور ان کے شوہر دانش تیمور سوشل میڈیا کی دُنیا سے علیحدگی اختیار کرتے ہوٗے دنیا کی رنگینیوں اور تکلفات سے کہیں دور سوئٹزرلینڈ کی حسین و دلکش وادیوں میں اپنی زندگی کے نئے باب کا اغاز کریں گے۔
دیکھیں: بھارت کے معروف یوٹیوبر شبھانکر مشرا کا افغانستان کا دورہ