"> مظفرآباد میں محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

مظفرآباد میں محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ملک شوکت حیات، ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر محمد نعمت اللہ عباسی، ڈائریکٹر سپورٹس افتخار صادق، اور صدر آل آزاد کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن مرزا امتیاز سمیت محکمہ کے اعلیٰ افسران، کھلاڑیوں اور شائقینِ فٹ بال کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظفرآباد سپورٹس

چیمپئن شپ کی ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب خورشید الحسن خورشید فٹ بال اسٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر انصر یعقوب تھے۔

May 15, 2026

مظفرآباد: محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیرِ اہتمام منعقدہ آزاد جموں و کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ مظفرآباد اور میرپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں مظفرآباد کی ٹیم نے بہترین کھیل اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل اپنے نام کر لیا۔

اس سلسلے میں چیمپئن شپ کی ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب خورشید الحسن خورشید فٹ بال اسٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر انصر یعقوب تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ملک شوکت حیات، ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر محمد نعمت اللہ عباسی، ڈائریکٹر سپورٹس افتخار صادق، اور صدر آل آزاد کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن مرزا امتیاز سمیت محکمہ کے اعلیٰ افسران، کھلاڑیوں اور شائقینِ فٹ بال کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور دونوں ٹیموں میں شیلڈز، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب نے فاتح ٹیم مظفرآباد کو مبارکباد پیش کی اور رنرز اپ میرپور کی ٹیم کی محنت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں فتح ہمیشہ اسی ٹیم کا مقدر بنتی ہے جو موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے۔

سیکرٹری سپورٹس نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ دنوں میں راولاکوٹ میں ایک بڑے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ مظفرآباد میں جلد ہی ‘پی ایم گولڈ کپ’ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مقامی شائقین سے اپیل کی کہ وہ ان ایونٹس میں بھرپور شرکت کریں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

دیکھئیے:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی لہر: 31 روز میں خواتین سمیت 700 کشمیری گرفتار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *