واشنگٹن میں امریکی صدر نے آذربائیجان اور ارمینیا کے سربراہان کے ساتھ نیوز کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ آذربائیجان اور آرمینیا جو کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے دشمن تھے امن معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ آذربائیجان اور آرمینیا نے آپس میں مکمل جنگ بندی کامعاہدہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو بہتر بنانا، پرانی دشمنی کو ختم کرنا اور خطے میں تجارتی راستے کھولنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم کرادی دونوں ممالک کےمابین ابتدائی امن معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
— HTN Urdu (@htnurdu) August 9, 2025
واشنگٹن میں امریکی صدر نے آذربائیجان اور ارمینیا کے سربراہان کے ساتھ نیوز کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ آذربائیجان اور آرمینیا جو کئی… pic.twitter.com/owHi1ADWxP
انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت میں ہونے والی جنگ بندی کرانے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، میں نے کہا کہ لڑائی نہیں تجارت کرو۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب میں نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تو دنیا میں آگ لگی ہوئی تھی، میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرآذربائیجان نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کا یہ بہترین موقع ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے پابندیاں ہٹادیں۔
صدر آذربائیجان نے مزید کہا کہ ہمارے عوام آج کا دن اور صدر ٹرمپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھیں گے، آج ہمارے ملک کیلیے تاریخی دن ہے، امن کے لیے نیا راستہ کھلا ہے۔
وزیراعظم آرمینیا کا کہنا تھا کہ آج کے دن محفوظ اور پرامن مستقبل کی بنیاد پڑی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کی وجہ سے امن معاہدہ ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ کو گیم چینجنگ ڈیل کرانے پر شکریہ ادا کرتاہوں، یہ پوری دنیا میں امن کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
دیکھیں: اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر مکمل کنٹرول کی منظوری دے دی