"> باچا خان یونیورسٹی: بھارتی ترانہ گانے اور نعرہ بازی پر چار طلبہ یونیورسٹی سے خارج
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

باچا خان یونیورسٹی: بھارتی ترانہ گانے اور نعرہ بازی کرنے پر چار طلبہ کا یونیورسٹی سے اخراج

باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ نے بھارتی ترانہ گانے اور نعرہ بازی کرنے پر فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے چار طلبہ کا یونیورسٹی سے اخراج کر دیا ہے
باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ نے بھارتی ترانہ گانے اور نعرہ بازی کرنے پر فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے چار طلبہ کا جامعہ سے اخراج کر دیا ہے

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں بھارتی ترانہ گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر چار طلبہ کو خارج کر دیا گیا۔ ڈسپلنری کمیٹی نے ہاسٹل کی نشستیں بھی منسوخ کر دیں

February 14, 2026

خیبر پختونخوا کی باچا خان یونیورسٹی میں بھارتی ترانہ گانے اور نعرہ بازی کرنے کے الزام میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے چار طلبہ کو فوری طور پر جامعہ سے نکال دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے 73 ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق،گزشتہ روز یونیورسٹی کے احاطے میں چند طلبہ کی جانب سے بھارتی ترانہ پیش کیا گیا اور نعرے لگائے گئے، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس واقعے پر عوامی اور تعلیمی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر ڈسپلنری کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

کمیٹی نے ویڈیو شواہد اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے چار طلبہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ان کے اخراج کا حکم جاری کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ طلبہ کی ہاسٹل الاٹمنٹ بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہے اور انہیں یونیورسٹی کی حدود چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی حکام کا موقف ہے کہ تعلیمی ادارے کے نظم و ضبط اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دیکھیے: یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ،

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *